ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان کی زیر صدارت مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان کی زیر صدارت مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریوینیو افسران کی کارکردگی ، زیر التواء اغلاط ناموں اور وانڈا جات بارے بھی بریفنگ دی گئی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے 31 اگست تک مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے اہداف کو ہر صورت پورا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مشترکہ کھاتوں کی تقسیم میں سستی یا غلفت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ “ونڈا” جیسے اہم اقدام سے عوام کو وراثتی جائیداد کے تنازعات سے نجات مل رہی ہے اور زمینوں کی خرید و فروخت سمیت دیگر قانونی امور میں آسانی پیدا ہو رہی ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے اغلاط ناموں کو جلد درست کرنے اور وانڈا جات کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر تحصیلدار منظور الحق ، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر شہباز شریف دیگر ریونیو افسران موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے.

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow