ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر رکھ جملیرا، فاروق آباد اور ساہوکا کے علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کر دی گئیں

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر رکھ جملیرا، فاروق آباد اور ساہوکا کے علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کر دی گئیں ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے شہریوں کا انخلا کرکے ان کو محفوظ مقامات تک پہنچانا اولین ترجیح ہے. ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دریائے ستلج ہیڈ اسلام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے متاثرین علاقوں سے 371 افراداور 26 مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے نچلے درجے کے سیلاب سے ساہوکا، رکھ جملیرا، فاروق آباد،مہرآباد،ہیڈ اسلام،لکھا سلدیرا اور کالیہ شاہ بستیاں متاثر ہوئیں انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ محکموں کی پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر ہے صورتحال اب تک نارمل ہے محکمہ مال، انہار، ریسکیو 1122، صحت،لائیو سٹاک دیگر محکموں کے فلڈ ریلیف کیمپس فعال ہیں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کی اطلاع پر محکمے بروقت ریسپانس کررہے ہیں۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow