وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جلاس میں مختلف کیسز کی اراضی کا تخمینہ لگا کر کنڈونیشن فیس کی منظوری دی گئی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ کسی بھی کاروبار یا بزنس کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنا انتہائی اہم ہے حکومت پنجاب کاروبار کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ بزنس نس مین بروقت قواعد وضوابط کو پورا کریں تاکہ انہیں بعد میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ معاشی سرگرمیاں کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں معاشی سرگرمیاں تیز ہونے سے لوگوں کو روز گار کے مواقع ملتے ہیں اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان،اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز، ڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ایکسین اینڈ ٹیکیشن آفیسر اور دیگر افسران موجودتھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی