ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز ڈویژنل پبلک سکولز کا اجلاس ہوا۔

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز ڈویژنل پبلک سکولز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل پبلک سکولز کے تعلیمی،انتظامی و مالی امور پر بریفنگ دی گئی اور سکولز کے مختلف امور اور معاملات کی منظوری دی گئی اجلاس میں پرنسپل ڈی پی ایس کی سروسز میں توسیع،مشرقی دیوار کی از سر نو تعمیر کرنے، گرلز سیکشن میں وائٹ واش کرنے،100طلبہ چیئرز کی خریداری،دو نئے واٹر پمپس اور پلاسٹک پائپ کی خریداری اور فیس جمع کروانے کیلئے آن لائن بینک کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول میں بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہیبچوں کو جدید خطوط پر زیو ر تعلیم سے آراستہ کیا جائے اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان،اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، اے ڈی سی فنانس مظفر خان،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز،سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ایکسین بلڈنگ نذر بخاری،پرنسپل غلام عباس بخاری اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow