ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت وہاڑی ملتان روڈ پر مختلف چوکوں کی ری ڈیزانگ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت وہاڑی ملتان روڈ پر مختلف چوکوں کی ری ڈیزانگ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں خانیوال چوک،گڑھا موڑ، ٹبہ سلطان پور، چوک میتلا کی ری ڈیزانگ کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں نیسپاک کے ماہرین نے چوکوں کی ری ڈیزانگ کے مختلف ڈیزائن پیش کئے اور بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور آمد ورفت میں آسانی پیدا کرنے کیلئے چوکوں کو ری ڈیزائن کیا جا رہاہے چوکوں کی ری ڈیزانگ سے حادثات میں کمی آئے گی چوکوں کو کھلا کرکے ٹریفک کے بہاؤ کے مطابق پلاننگ کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ وی چوک سے خانیوال چوک تک سڑک کو ماڈل روڈ بنایا جائے گاپروٹیکڈڈ یو ٹرن بنائے جائیں گے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں اس موقع پر اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، اے ڈی سی فنانس مظفر خان،اے سی وہاڑی احسن ممتاز، ایس ڈی ای او پیرا وقاص انجم، سی او بلدیہ راؤ نعیم خالد،ایکسین ہائی وے عمیر لطیف، سی او ضلع کونسل ناصر نعمان شاہ،ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ٹریفک انسپکٹر مبشر حسن موجود تھے نیسپاک کے ماہرین بذریعہ ویڈ لنک اجلاس میں شریک ہوئے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow