وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابرسلیمان نے اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز کے ہمراہ دریائے ستلج کے متاثرہ سیلابی علاقوں کا وزٹ کیا اور خیمہ بستیوں و ریلیف کیمپوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے سیلاب متاثرین کو مہیاکی جانے والی سہولیات کاجائزہ بھی لیا۔ اے ڈی سی ریونیو سلیمان بابر نے دولت آباد،لکھا بنگلہ، لکھا سلدیرا، موضع جھیڈو اور دیگر متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے سیلاب کے پیش نظر متاثر ہونے والے علاقوں کے لوگ بروقت اپنے انخلاء کو یقینی بنائیں لولوگ اپنے مال مویشیوں کو لے کر محفوظ مقامات یا خیمہ بستیوں میں منتقل ہو جائیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں محکمہ ریسکیو 1122، ریونیو،ہیلتھ،لائیو سٹاک،پولیس،انہار اور دیگر تمام متعلقہ محکمے متاثرین کی مدد کیلئے موجود ہیں ضلعی انتظامیہ متاثرین کے بروقت انخلاء اور محفوظ مقامات تک منتقلی کیلئے دن رات کام کررہی ہے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے چوکس ہیں آبادی کے انخلاء کیلئے متعلقہ علاقوں کی مساجد میں بھی اعلانات کئے جارہے ہیں۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی