ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی طرف سے ممبران ضلعی امن کمیٹی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا7

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی طرف سے ممبران ضلعی امن کمیٹی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے ظہرانہ میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے محرم الحرام اور چہلم حضرت امام حسین ؓ پر امن و امان کے قیام میں ممبران امن کمیٹی کے کردار کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ محرم الحرام اور چہلم حضرت امام حسین ؓ پر ممبران امن کمیٹی کا کردار مثالی تھاضلع وہاڑی میں ہم آہنگی اور رواداری قابل ستائش ہیمحرم الحرام اور چہلم حضرت امام حسین ؓ پر امن و امان، اتحاد و بھائی چارہ دیکھنے کو ملا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں بین المسالک ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے ممبران امن کمیٹی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمد افضل کی طرف سے بہترین کوارڈینیشن پر ممبران امن کمیٹی نے شکریہ ادا کیا۔ ممبران ضلعی امن کمیٹی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمدافضل کی قیام امن کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ہمیشہ کوارڈینیشن جاری رہے گا بھائی چارے،رواداری،اخوت اوریگانگت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اس موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی اور امن و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان،اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ،اے ڈی سی فنانس مظفر خان،ایس پی ڈاکٹر غیور احمد خاں،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم،ایس ڈی ای او پیرا وقاص انجم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید،سی او ایم سی راؤ نعیم خالد،ایس ڈی پی اوز دیگر ضلعی افسران، ممبران ضلعی کمیٹی پیر سید اقبال حسین شاہ، شیخ عبداللطیف، حافظ حبیب الرحمن ضیاء، جہانگیر ہاشمی،شیخ سلیم، ارشاد حسین بھٹی، طاہر شریف گجر، راؤ خلیل احمداوردیگر ممبران ضلعی امن کمیٹی موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow