ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کچی پکی اور ساہوکاوزٹ کیا

وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کچی پکی اور ساہوکاوزٹ کیا اور سیلابی ایریا میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے لوگوں کا بروقت انخلاء یقینی بنانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنرعمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمدافضل نے سیلاب متاثرین میں جوسز بھی تقسیم کئے انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپس پر ادویات، ویکسین اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے صورت حال کنٹرول میں ہے سیلاب سے متاثرہ بستیوں میں تمام محکمے بہترین کوارڈینیشن سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لوگوں کا سو فیصد انخلاء یقینی بنانے کیلئے تمام ٹیمیں کام کررہی ہیں خیمہ بستیوں میں مقیم لوگوں کیلئے بہترین خوراک اور طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز اور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow