وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایم پی اے و چیئر پرسن ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقی کے اہداف بیرسٹر چوہدری اسامہ فضل نے وہاڑی کا وزٹ کیا۔ایم پی اے بیرسٹر چوہدری اسامہ فضل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وہاڑی غلام مرتضیٰ کو اجلاس میں ضلع وہاڑی میں سیلابی صورتحال اور انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ملتان ڈویژن کے تمام انتظامی افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں ملتان، خانیوال اور لودھراں کے انتظامی افسران نے سیلابی صورتحال و انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ایم پی اے و چیئر پرسن ٹاسک فورس بیرسٹر چوہدری اسامہ فضل نے لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی او رکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خیمہ بستیوں میں لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں خیمہ بستیوں میں سیلاب متاثرین کیلئے مچھر دانیاں اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائیسیلاب متاثرین کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا ڈیٹا مرتب کیا جائے مقامی سطح پر مخیر حضرات کی طرف سے دی جانیوالی امداد کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائیتمام محکمے الرٹ ہو کر کام کریں اور فوری ریسپانس یقینی بنائیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل ہونے چاہئیں اس موقع پر اے ڈی سی فنانس مظفر خان، سی ای ا وایجو کیشن ناصرعزیزاور دیگرمحکموں کے افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی