سابق تحصیل ناظم طیب خان نے کروڑہ میں کروڑہ ہاٸڈرو پاور سے متاثرہ یونین کونسلز کے عوامی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ حکام وعدے ایفا کریں

پشاور(نوید یوسف زٸی)
سابق تحصیل ناظم طیب خان نے کروڑہ میں کروڑہ ہاٸڈرو پاور سے متاثرہ یونین کونسلز کے عوامی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ حکام وعدے ایفا کریں اگر مطالبات حل نہیں کۓ گۓ تو احتجاج کا داٸرہ وسیع کریں گے ۔سابق سینیٹر مولانا راحت حسین کے بڑے بھائی اور سابق تحصیل ناظم اعلیٰ حاجی طیب خان نے کروڑہ میں کوزکانا ڈیم سے متاثرہ عوامی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ کہاکہ کمیٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ علاقے کو فراہم کی جانے والی بجلی عوام کا بنیادی حق ہے اور اس حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کمیٹی کے مطابق کروڑا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے حاصل ہونے والی بجلی میں سے یہاں کے لیے باقاعدہ فیڈر لگانا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی ذرائع نے بتایا کہ آئندہ اتوار کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا کہ کتنی پاور فراہم ہوئی، کتنے ٹرانسفارمر نصب کیے گئے اور کون سی ضروری سہولتیں تاحال میسر نہیں آئیں۔یاد رہے کہ کوزکانا ڈیم (کروڑہ ہاٸیڈروپاور پراجیکٹ تکمیل کے أخری مراحل میں اس سے اوپل،رانیال،کوزکانا شدید متاثر ہوا ہے ۔علاقہ باب ،دونٸ ،سری خاوری وغیرہ علاقے شدید متاثر ہوۓ ہیں جہاں پر پانی جے چشمے خشک ہوگۓ جبکہ لوکل پاور ہاوسز،پن چکیاں زرعی زمین رابطہ پلز وغیرہ کو شدید متاثر ہوۓ ۔لہذٰا علاقے کے عوام کے ساتھ کۓ گۓ وعدے ایفا کریں بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow