وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) حکومت پنجاب کی طرف سے خاتون محتسب پنجاب کے سیکرٹری نامزد برائے سیلاب اقدامات ضلع وہاڑی سعید احمد خان نے میڈیا ٹاک کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفی بھی ہمراہ تھے۔میڈیا ٹاک میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ خاتون محتسب پنجاب سیکرٹری سعید احمد خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جملیرا میں واٹر گیج ایک لا کھ 5ہزار،ہیڈ اسلام میں 65ہزار اور ہیڈ سائفن میں 54ہزار237کیوسک پانی ہے جملیرامیں درمیانے درجے، ہیڈ اسلام اور سائفن میں نچلے درجے کا پانی کا بہاؤ ہے۔سعید احمد خان نے مزید بتایاکہ 17فلڈ ریلیف کیمپ،10میڈیکل اور11لائیو سٹاک کیمپ قائم ہیں 10کلینک آن وہیل ہیں اور179افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔میڈیکل کیمپس میں 851لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں لائیو سٹاک کیمپس میں 2198جانوروں کی ویکسی نیشن اور دیگر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔سیکرٹری خاتون محتسب پنجاب سعید احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے 75موضع جات متاثر ہوئے ہیں سیلاب سے 60ہزار929افراد متاثر ہوئے ہیں 30ہزار35ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب ہیسیلاب متاثرین کیلئے 550خیمے لگائے گئے ہیں 56ہزار763لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے38ہزار725مویشیوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے 18ریسکیو ٹیمیں،18کشتیاں،90ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں سیلاب متاثرین کو بہترین خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے کہا کہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہیڈورن کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں نگرانی کا عمل جاری ہے لوگوں کے سامان کو چوری سے بچانے کیلئے بھی پولیس جوان تعینات ہیں آخر میں میڈیا کے سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی