سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کے موقع پر متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہم سب کو آگے بڑھنا چاہییے۔

ملتان (ڈیلی بی بی سی اردو) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کے موقع پر متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہم سب کو آگے بڑھنا چاہییے۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ تاجر برادری مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب زدگان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی امداد کے لیے امدادی کیمپ بھی لگائے گی مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کو اکہلا نہیں چھوڑ سکتے میں اپنے تاجر برادری اور تمام مخیرحضرات اپیل کرتا ہوں کے سیلاب متاثرین بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر امداد کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں تاجر رہنماؤں کے وفد سے اپنے دفتر میں کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر ایس پی آپریشن احمد زبیر چیمہ، مرکزی وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، مرکزی سنیئرنائب صدر حاجی بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ،جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی،شیخ مدثر راجہ قریشی،ملک نیاز احمد بھٹہ،رانا محمد اویس علی،شیخ خرم شہزاد موتی والے،ذیشان ظفر،راؤ لیاقت علی،محمد قمرزمان خان،میاں تنویر لنگاہ، رانا محمد ہاشم، جاوید اختر،شیخ پرویز اختر، سید عاطف علی شاہ،ڈاکٹر محمد شفیق،محمد عاصم ایوبی، محمد شہباز قریشی،شیخ الطاف حسین،شیخ فیصل محمود،حاجی عبدالغفور،شیخ زاہد،رانا محمد اشرف،محمد سرفراز، خواجہ محمد رضوان صدیقی،ملک حافظ شہزاد،خواجہ حارث صدیقی، چوہدری طاہر گجر، خرم شہزاد،میاں مقبول قریشی،شاہد صدیقی،رانا محمد راشد،فیصل غوری ودیگربھی موجود تھے سی پی او ملتان نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس آفسران کی نگرانی میں پولیس اہلکاران 24 گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ سیلاب کے موقع پر اپنے جان و مال کے تحفظ کے لیے دور رہیں ہم تاجر بھائیوں کے بھی شکر گزار ہیں کہ ان کا ملتان پولیس سمیت دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے جو آج مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow