جے یو أٸی خیبر پختون خوا کے امیر مولانا عطاالرحمان کا دورہ شانگلہ،دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

پشاور(ڈیلی بی بی سی اردو)
جے یو أٸی خیبر پختون خوا کے امیر مولانا عطاالرحمان کا دورہ شانگلہ،دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے ساتھ ہیں تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر حضرت مولانا عطاالرحمن صاحب اور صوبائی جنرل سیکریٹری سینیٹر مولانا عطاالحق درویش صاحب نے شنگلہ کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ضلعی رہنما سابق امیدوار شوکت علی خان نے انکا استقباک کیا اور انکا شانگلہ کا دورہ خوش اٸندہ قراردیا اور انکا دورہ شانگلہ کیلۓ نیک شکون قراردیا ۔انہوں نے پورن شا نگلہ میں پچاس خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ اسی طرح چکے سر میں شہید قاری امیر واحد کے والد سے بھی ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر متاثرین کے لیے مالی امداد بھی فراہم کی گئی، شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور متاثرین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow