ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی ہدایت پر شہر کے مختلف چوکوں اور گلی محلوں سے بارشی پانی نکال دیا گیا

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی ہدایت پر شہر کے مختلف چوکوں اور گلی محلوں سے بارشی پانی نکال دیا گیا چیف آفیسر بلدیہ راؤ نعیم خالد کی نگرانی میں بلدیہ کی ٹیم شہر کے مختلف چوکوں اور گلی محلوں سے پانی نکالنے کیلئے متحرک ہیں اور بارشی صورتحال میں پانی کی نکاسی کیلئے فوری ریسپانس کررہے ہیں وہاڑی شہر کی اہم شاہراؤ ں اور گلی محلوں سے بارشی نکاسی یقینی بنائی جارہی ہے اس کے علاوہ بلدیہ عملہ سڑکوں کے اطراف لگے پودوں اور درختوں کی تراش خراش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ شہریوں کو خوبصورت، دیدہ زیب اور معطر ماحول میسر آسکے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے بلدیہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ بارشی پانی نکاسی کیلئے تمام مشینری و افراد ی قوت کو متحرک رکھیں اور بروقت ریسپانس یقینی بنایا جائے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow