وزیر اعلی’ پنجاب مریم نوازشریف کے سٹینڈنگ احکامات پر حکومت پنجاب کے نمائندے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے دریائے ستلج ہیڈ اسلام کے مقام پر مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)وزیر اعلی’ پنجاب مریم نوازشریف کے سٹینڈنگ احکامات پر حکومت پنجاب کے نمائندے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے دریائے ستلج ہیڈ اسلام کے مقام پر مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اس موقع پر محکمہ صحت، ریسکیو 1122، لائیوسٹاک، وائیلڈ لائف، محکمہ مال ، پولیس کے کیمپوں کا دورہ کیا موقع پر موجود متاثرین کے مسائل سنے اس موقع پر چوھدری فیصل کمبوہ، وقاص خان اور دیگر موجود تھے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ اسوقت پنجاب کے تینوں دریا، ستلج، چناب اور راوی بپھر چکے ہیں لاکھوں ایکڑ رقبہ زیر آب اور کئی لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اسوقت ہیڈ اسلام کے مقام پر 85 ہزار کیوسک سے زائد پانی گزر رھا ہے جبکہ ہیڈ اسلام سے 2لاکھ 80 ہزار کی گنجائش موجود یے ضلع وھاڑی میں ساہوکا، لکھا سلدیرا، میاں حاکم، کھچی ٹوانہ زیادہ متاثر ہوئے ہیں میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیر اعلی’ پنجاب مریم نواز شریف صبح سے رات تک خود سیلاب سے متاثرین کی مدد کے لئے پہنچ رہی ہیں جو پر عزم ہیں کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک بھرپور کردار ادا کرتی رہینگی

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow