وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن (اشتمالات)ملتان رانا اخلاق اور اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان نے کرم پور اور میلسی کا وزٹ کیا اورگورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول کرم پور اور سائفن میں فلڈ یلیف کیمپ اور خیمہ بستیوں کامعائنہ کیا ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن (اشتمالات)ملتان رانا اخلاق اور اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان نے سائفن میں پانی کے بہاؤ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو چیک کیا اورفتح پور میں لوگوں کے انخلاء کے کام اور انتظامات کا جائزہ لیاایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن رانا اخلاق نے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی تاکید کی۔ سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا جس پر سیلاب متاثرین نے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا.ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن رانا اخلاق نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کاتحفظ اولین ترجیح ہے دریائی بیٹ کے لوگوں محفوظ مقام پر منتقلی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں سیلاب متاثرین کوخوراک،ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیلوگوں کی محفوظ مقام پر منتقلی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے سیلابی صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور عوام کو آگاہ بھی کیا جا رہاہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم اور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی