ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی بابر سلیمان کی زیر صدارت سیلابی صورتحال اور انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی بابر سلیمان کی زیر صدارت سیلابی صورتحال اور انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی منصور احمد،ڈپٹی سیکرٹری سعید احمد خان،ڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، چیف سیکیورٹی آفیسر پولیس علی طاہراور دیگر افسران موجود تھے اجلاس میں سیلاب متاثرین کیلئے کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے کہا کہ ہیڈ اسلام میں 84ہزار889 اور سائفن میں 62ہزار435کیوسک پانی ہے جملیرامیں درمیانے درجے، ہیڈ اسلام اور سائفن میں نچلے درجے کا پانی کا بہاؤ ہے17فلد ریلیف کیمپس،11میڈیکل اور11لائیو سٹاک کیمپس قائم ہیں 19کلینک آن وہیل فیلڈ میں موجود ہیں میڈیکل کیمپس میں 1392لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وٹرنری موبائل وہیل بھی فیلڈ میں موجود ہیں لائیو سٹاک کیمپس میں 4231جانوروں کی ویکسی نیشن اور دیگر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں سیلاب سے 83آبادیاں متاثر ہوئی ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بابر سلیمان نے مزید کہا کہ سیلاب سے 65ہزار995افراد متاثر ہوئے ہیں 61ہزار افراد کا انخلاء کیا گیا ہے95فیصد افراد کا سیلابی علاقوں سے انخلاء مکمل کر لیا گیا ہے سیلاب متاثرین کیلئے 550خیمے لگائے گئے ہیں خیمہ بستیوں میں 233افراد موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 41 ہزار249ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب ہے58 ہزار752لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے40 ہزار398مویشیوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow