

وہاڑی ( ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے لوگوں اور مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 95فیصد لوگوں کا انخلاء کیا جا چکا ہے تمام محکمے دن رات امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں سیلاب متاثرین کیلئے خیمہ بستیاں موجود ہیں لوگوں میں کھانا، راشن،بچوں کیلئے دودھ اور ہیلتھ سروسز فراہم کی جارہی ہیں مویشیوں کیلئے چارہ مہیا کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہیڈ اسلام سے 95ہزار727 کیوسک پانی گزر رہا ہے17فلد ریلیف کیمپس،11میڈیکل اور11لائیو سٹاک کیمپس قائم ہیں میڈیکل کیمپس میں 1344لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں 10کلینک آن وہیل فیلڈ میں موجود ہیں کلینک آن وہیل پر 495افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ وٹرنری موبائل وین بھی فیلڈ میں موجود ہیں لائیو سٹاک کیمپس میں 4372جانوروں کی ویکسی نیشن اور دیگر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں سیلاب سے 83آبادیاں متاثر ہوئی ہیں سیلاب سے 65ہزار695افراد متاثر ہوئے ہیں 62 ہزار829لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے ریسکیو ٹیموں نے 4499لوگوں اور255مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا6500افراد کو کھانا فراہم کیا جا رہاہے500راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں 40 ہزار398مویشیوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جانوروں کیلئے14ٹن چارہ اور320ونڈہ بیگز تقسیم کئے گئے ہیں 42 ہزار999ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب ہے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی