ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن (اشتمالات)ملتان رانا اخلاق او ر اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا وزٹ کیا

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن (اشتمالات)ملتان رانا اخلاق او ر اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا وزٹ کیا انہوں نے ایڈیشنل کمشنر اور اے ڈی سی ریونیو نے ہیڈاسلام، لکھا بنگلہ اور میلسی کے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا سیلاب متاثرین کے انخلاء، فلڈ ریلیف کیمپوں اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا سیلاب متاثرین کیلئے کھانا معیار،بچوں کیلئے دودھ اور مویشیوں کیلئے چارے کی فراہمی کو بھی چیک کیا ہیڈ پر پانی کی آمد و اخراج اور بریچنگ پوائنٹ کا معائنہ کیا خیمہ بستیوں میں جا کر سیلاب متاثرین سے سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا جس پر سیلاب متاثرین نے کھانا،پانی،ادویات دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار اور شکریہ ادا کیا ۔ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن (اشتمالات)ملتان رانا اخلاق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ریسکیو،پولیس، پیرا فورس،شہری دفاع کے رضا کار سیلاب متاثرین کے انخلاء کو یقینی بنا رہے ہیں سیلاب متاثرین کو کھانا، صاف پانی،ادویات فراہم کی جارہی ہیں دریائی پانی کی آمد و اخراج کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے کہا کہ دریائے ستلج میں پانی کے اضافہ پر امدادی سرگرمیاں مزید تیز کی گئی ہیں تمام محکمے بہترین کوارڈینیشن سے کام کررہے ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوری ریسپانس کیا جارہا ہے۔اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow