
وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا وزٹ کیا انہوں نے موضع لکھا بنگلہ میں خیمہ بستی، فلڈ ریلیف کیمپ میں سہولیات کی فراہمی اور میاں حاکم آؤٹ فال میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے متاثرین میں راشن، کھانا اور فروٹ بھی تقسیم کئے۔اورسیلاب متاثرین سے ملاقات، کھانا، راشن،بچوں کیلئے دودھ،ہیلتھ سروسز کی فراہمی بارے دریافت کیا جس پر سیلاب متاثرین نے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار اور شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر متاثرین سیلاب کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تمام محکمے الرٹ ہیں اور بہترین کوارڈ ینیشن سے کام کررہے ہیں سیلاب متاثرین کیلئے روزانہ 3 وقت بہترین کھانا فراہم کیا جا رہا ہے سیلاب متاثرین کو خشک راشن، صاف پانی اور پھل دیئے جا رہے ہیں دَستر خوان بھی قائم ہیں بچوں کے لیے دودھ فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریلیف کیمپوں میں مچھر مار اسپرے اور فوگنگ کی جا رہی ہے فلڈ کیمپ،موبائل کلینکس اور فیلڈ ہسپتال میں ہیلتھ سروسز کی فراہم کی جا رہی ہیں ڈینگی، ملیریا اور دیگر امراض سے بچاؤ کیلئے صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہیمویشیوں کیلئے چارہ، ونڈافراہم اور ویکسی نیشن کی جارہی ہے ستھرا پنجاب ٹیمیں صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام کررہی ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے پولیس کے جوان سیلاب میں پھنسے لوگوں کے انخلاء میں انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں سیلاب متاثرین کے مویشیوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جا رہی ہے اس کے علاوہ سیلاب سے متاثر ہونے والی بستیوں کی ڈورن کیمروں سے سرویلنس کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز، ایس ڈی پی او رضوان خان اور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی