
وہاڑی ( )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے ہیڈ اسلام اور موضع کھچی کا وزٹ کیا انہوں نے ہیڈ اسلام میں پانی کی آمد و اخراج اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا فلڈ ریلیف کیمپ میں ادویات دیگر سہولیات کی دستیابی کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کو موضع کھچی میں سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے متاثرین سیلاب میں راشن، مویشیوں کیلئے ونڈا اور چارہ تقسیم کیا اور مچھر سے بچاؤ کیلئے مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیرنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام محکمے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ریسکیو،پولیس، پیرا فورس، سول ڈیفنس رضا کارلوگوں کا انخلاء یقینی بنا رہے ہیں سیلاب متاثرین کو بہترین طبی سہولیات،کھانا، پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ لوگوں کے جان ومال کو تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی ڈورن سے سرویلنس کی جا رہی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز، ایس ڈی پی او رضوان خاں دیگر افسران موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی