وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے موضع غوث والا فتح پور میلسی کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی تاکید کی۔اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم نے سیلابی صورتحال، امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کو سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا انخلاء اور بہترین سہولیات کی فراہمی جاری ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 95فیصد لوگوں کا انخلاء کیا جا چکا ہے تمام محکمے دن رات امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں سیلاب متاثرین کیلئے خیمہ بستیاں موجود ہیں لوگوں میں کھانا، راشن،بچوں کیلئے دودھ اور ہیلتھ سروسز فراہم کی جارہی ہیں مویشیوں کیلئے چارہ مہیا کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہیڈ اسلام پر 1لاکھ2ہزار اور ہیڈ سائفن پر 90ہزار733کیوسک پانی گزر رہا ہے۔17فلد ریلیف کیمپس،11میڈیکل اور11لائیو سٹاک کیمپس قائم ہیں میڈیکل کیمپس میں 1685لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں 19کلینک آن وہیل فیلڈ میں موجود ہیں کلینک آن وہیل پر 881افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کلینک آن بوٹ کے ذریعے بھی متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں فیلڈہاسپٹل میں 357افراد کا علاج معالجہ کیا گیا ہیوٹرنری موبائل وین بھی فیلڈ میں موجود ہیں لائیو سٹاک کیمپس میں 4785جانوروں کی ویکسی نیشن اور دیگر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ سیلاب سے 84آبادیاں متاثر ہوئی ہیں سیلاب سے 67ہزار22افراد متاثر ہوئے ہیں۔63 ہزار655لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے6500افراد کو کھانا فراہم کیا جا رہاہے500راشن بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں 46 ہزار808مویشیوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جانوروں کیلئے70ٹن چارہ اور320ونڈہ بیگز تقسیم کئے گئے ہیں 47 ہزار380ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدافضل نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بستیوں کی ڈورن کیمروں سے سرویلنس کی جا رہی ہے سیلاب متاثرہ بستیوں میں موجود لوگوں کے سامان کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں پولیس جوان سیلاب متاثرین کیلئے مدد کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں سیلاب متاثرین کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم دیگر افسران بھی موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی