وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)پٹرولنگ پوسٹ سورو موڑ کے انچارج محمد عابد سب انسپکٹر اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 9سال قبل چوری ہونیوالا موٹر سائیکل برآمد کر لیا دوران گشت موٹرسائیکل ہنڈا۔سی ڈی 70 نمبری۔ایم این این13/5489 جسے باسط علی ولد لیاقت علی سکنہ 51ڈبلیو بی وہاڑی چلا رہا تھا کو بذریعہ Eپولیس پوسٹ ایپ چیک کیا گیا تو یہ مقدمہ نمبر 373/16مورخہ 14مئی2016 تھانہ گلگشت ملتان کا سرقہ شدہ پایا گیا جس پہ باسط علی کے خلاف مقدمہ نمبر 603/25 بجرم 411/PPC تھانہ کرمپور وہاڑی درج کروادیا گیا۔ مدعی مقدمہ آغا شکیل سکنہ ملتان کو جب ان کے چوری شدہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کی اطلاعی دی گئی تو انکی خوشی دیدنی تھی انہوں نیپٹرولنگ ٹیم سورو موڑ کا شکریہ ادا کیاڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع وہاڑی رانا تنویر سرور نے پٹرولنگ ٹیم سورو موڑ کو شاباش دی ہے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی