وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرضلع وہاڑی میں خیمہ بستیوں میں میلاد النبی ﷺ محافل کا انعقادکیا گیا

وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرضلع وہاڑی میں خیمہ بستیوں میں میلاد النبی ﷺ محافل کا انعقادکیا گیا سیلاب متاثرین کو عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں میں شریک کیا گیا خیمہ بستیوں کی سجاوٹ اور چراغاں بھی کی گئیں محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا نعت خواں نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتوں کا نذرانہ پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیرنے کہا کہ مسلمانوں کی کامیابی حضور ﷺ کے بتائے ہوئے راستے میں ہے حضور ﷺ کی تعلیمات امن، محبت، برداشت اور خیرخواہی کا پیغام دیتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے ساتھ عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منائی گئی محافل کے اختتام پر درود و سلام اور دعائیں کی گئیں سیلاب متاثرین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ہے ملک و قوم کی سلامتی اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow