وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ، پولیس ، پیرا فورس اور سول ڈیفنس کے رضاکار دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ بارش کے باعث لوگوں خیمہ بستیوں سے سکولز یا سرکاری عمارتوں میں رہائش فراہم کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام محکمے ہمہ وقت امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں سیلاب متاثرین کو کھانا ، راشن ، صاف پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بیمار اور زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ متاثرہ علاقوں میں حالات بہتر ہونے تک جاری رہے گا اور کسی بھی شہری کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی