ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کیا جا رہا ہے

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کیا جا رہا ہے ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک کی زیر نگرانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کے لیے 33 فیلڈ ٹیمیں تعینات ہیں جو روزانہ فیلڈ میں جا کر علاج اور ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ اس وقت لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ ضلع وہاڑی کی جانب سے خصوصی طور پر 100 اہلکاروں پر مشتمل عملہ 24گھنٹے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے اور متاثرہ لائیوسٹاک فارمرز کے جانوروں کو ان کی دہلیز پر بہترین ویٹرنری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں لائیو سٹاک کیمپس میں 45733جانوروں کی ویکسی نیشن اور دیگر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں اور49 ہزار 567 مویشیوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے اس کے علاوہ مویشیوں کیلئے 70 ٹن چارہ اور 320 بیگز ونڈہ فراہم کیا گیا ہے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow