وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے فلڈ ریلیف کیمپ چک نمبر 315 ای بی ساہوکا کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین میں کھانا، خشک میوہ جات ،بچوں میں دودھ اور کھلونے تقسیم کیے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر متاثرین نے بہترین سہولیات کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ریلیف کیمپ میں ادویات سمیت دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو کھانا، کپڑے، کمبل، پھل اور خشک میوہ جات سمیت بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کے لیے چارہ اور ونڈہ بھی مہیا کیا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ متاثرین کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، پولیس ہر وقت متاثرین کی خدمت اور مدد کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہ متاثرہ علاقوں میں گھروں کی روزانہ ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی