ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت سیلابی صورتحال بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے اجلاس میں شرکت کی۔

وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت سیلابی صورتحال بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں مزید علاقوں میں سیلاب کی متوقع آمد سے قبل لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کی پلاننگ کی گئی اورانسانوں اور مال مویشی کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ انخلاء پر انکار کرنے والے افراد کو زبردستی محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے گاانخلاء کے بعد واپس سیلابی علاقے میں جانے والوں کو گرفتار کرکے حوالات بند کیا جائے گا انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے کسی کو بھی خطرہ کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ متاثرین ابھی اپنے علاقوں میں واپس نہ جائیں لوگوں کو واپس سیلابی علاقوں میں جانے سے روکنے کیلئے چیک پوسٹیں بنائی جائیں۔ ابھی تک سیلابی علاقے میں واپس جانا انتہائی خطرناک ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ متعلقہ محکمے حفاظتی بندوں کو مزید مضبوط کریں تاکہ کسی قسم کو شگاف نہ پڑے۔ اگر کسی جگہ پر بند میں شگاف پڑے تو فوری ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ محکمے جانوروں کیلئے چارے اور ونڈہ کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھیں متعلقہ محکمے مارکیٹ میں چارے اور ونڈے کی قیمتوں کو کنٹرول کریں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہیڈ اسلام پر ایک لاکھ 20ہزار598اور ہیڈ سائفن پر ایک لاکھ 12ہزارکیوسک پانی ہے سیلاب سے 92 آبادیاں متاثر ہوئی ہیں سیلاب متاثرین کی تعداد 77 ہزار756ہوچکی ہے74ہزار434افرادکو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔54 ہزار 689 مویشیوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا گیا ہے62ہزار627ایکڑ زرعی رقبہ زیرآب ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ بار بار سیلابی علاقوں میں جانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاجان و مال کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائے گامتاثرین ذمہ داری کا ثبوت دیں اوراپنی جان کو خطرہ میں نہ ڈالیں اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان، اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اے سی وہاڑی احسن ممتاز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر دانش خلیل، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ایس این اے منیب احمد، سی ایس او علی طاہر دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow