ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں قائم” مہربان کیمپ برائے سیلاب متاثرین ”میں عوام کی طرف سے عطیات دیئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ” مہربان کیمپ برائے سیلاب متاثرین ” کا وزٹ کیا

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں قائم” مہربان کیمپ برائے سیلاب متاثرین ”میں عوام کی طرف سے عطیات دیئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ” مہربان کیمپ برائے سیلاب متاثرین ” کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر نے مختلف لوگوں کی طرف سے فراہم کئے جانے والے عطیات کا جائزہ لیا اورمخیر حضرات کاشکریہ ادا کیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کو ہم سب نے مل کر حل کرنا ہے اس مشکل کی گھڑی میں ہر فرد سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے ہمیں دل کھول کر سیلاب متاثرین کیلئے کپڑے،بستر،اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروریات کی چیزیں عطیہ کرنی ہیں پاکستانی قوم ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتی ہے ڈی سی عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش رہیں سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں، بچوں اور بزرگوں کی مدد کیلئے ہم سب کو آگے بڑھنا ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ بھی سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے ماہر تعلیم و سابقہ ہیڈ مسٹریس عذرا عبدالحئی کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان مہربان کیمپ میں جمع کرایا گیا امدادی سامان میں کمبل،کپڑے،شوز، بچوں کے کھلونے،جوسز، دودھ، بسکٹ، چنے اور کھانے کی دیگر شامل ہیں۔ سوئیٹر،گرم کپڑے،بچوں وارم بیڈ،جائے نماز اور دیگر اشیاء ضروریہ بھی مہربان کیمپ میں جمع کرائی گئیں عبدالحئی چوہدری،ڈاکٹر زین العابدین،ڈاکٹر انعم، ڈاکٹر عادل، ڈاکٹر وردہ، ڈاکٹر شاہیرا، ڈاکٹرا بیہا، مسز وجدہ بشریٰ کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے خصوصی تعاون رہا۔سعدیہ ارشاد، طاہرہ،رمیشااور مریم نے بھی سیلاب متاثرین کیلئے عطیات دیئے۔ ننھے بچے محمد موسیٰ زین نے اپنے سارے کھلونے مہربان کیمپ میں جمع کروائے۔ستھرا پنجاب پروگرام کے وائنڈر گرین پیس انیشٹو کمپنی کی طرف سے 500سیلاب متاثرین کیلئے لانچ باکس بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر اے ڈی سی فنانس مظفر خان،ڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ڈاکٹر زین العابدین، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران راؤ خلیل احمد،گرین پیس انشیٹو کے تحصیل منیجر رانا خلیل احمد اور دیگر موجود تھے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow