ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت سیلابی صورتحال کے باعث آٹے کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے فلور ملز مالکان کا اجلاس ہوا۔

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت سیلابی صورتحال کے باعث آٹے کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے فلور ملز مالکان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فلور ملز مالکان کو ڈیلرز کو مقررہ نرخوں پرآٹے کی سپلائی یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر آٹے کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانا اولین ترجیح ہے 10کلوگرام آٹے کا تھیلا905روپے اور20کلوگرام کاتھیلا1810روپے کا فروخت ہونا چاہیے فلور ملز مالکان کو مارکیٹ سے 3ہزار روپے فی من گندم کی فروخت انشور کرائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ غیرظاہر شدہ گندم کے سٹاک کے گوداموں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں غیر ظاہر شدہ گندم کو بھی فلور ملز کو 3ہزار روپے من کے حساب سے فروخت کیا جائے گا فیڈ ملز پر گندم کے استعمال پر پابندی کر دی ہے مارکیٹ میں 3ہزار روپے سے زائد گندم فروخت کرنیوالوں کے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔ اجلاس میں فلور ملز مالکان نے مقررہ نرخوں پر آٹے کی سپلائی یقینی بنانے یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایس ڈی ای او پیرا فورس وقاص انجم، دیگر افسران اور فلور ملز مالکان موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow