وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس محمدافضل نے میلسی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے ہیڈ سائفن کے نواحی موضع پنہہ میں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی تاکید کی اور اپنی نگرانی میں لوگوں کا انخلاء یقینی بنایا۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا انخلاء اور بہترین سہولیات کی فراہمی جاری ہے تمام محکمے دن رات امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ڈورن سے خالی مکانات اور املاک کی نگرانی کی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ اسلام پر 1لاکھ 20ہزار598 اور ہیڈ سائفن پر ایک لاکھ ہزار12کیوسک پانی ہے سیلاب سے 93موضعات متاثر ہوئے ہیں سیلاب سے77ہزار756افراد متاثر ہوئے ہیں 74ہزار434افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے54ہزار689جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے سیلاب سے 62ہزار627ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب ہے مکتب سکولز میں 543بچے زیر تعلیم ہیں 7000افراد کو تین وقت کا پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے بچوں کیلئے دودھ اور فروٹ بھی فراہم کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ سیلاب میں 1500بیگز راشن تقسیم کیا جاچکا ہے مویشیوں کیلئے 80ٹن چارہ اور 1500بیگز ونڈہ تقسیم کیا گیا ہے مہربان کیمپ برائے سیلاب متاثرین کے عطیات 130افراد میں تقسیم کئے جا چکے ہیں خیمہ بستیوں میں وی آئی پی موبائل ٹوائلٹ موجود ہیں میڈیکل کیمپس میں 7659لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں 58628جانوروں کی ویکسی نیشن اور دیگر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ پولیس سیلاب متاثرین کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے پولیس امدادی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے پولیس چیک پوسٹ قائم کرکے سیلابی علاقوں میں جانے سے لوگوں کو روکا جائے گا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم،ڈی ایس پی اور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی