وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمدافضل نے میلسی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے موضع اروتی کا وزٹ کیا انہوں نے حفاظتی بندکا معائنہ اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام محکمے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں حفاظتی بند کو مزید مضبوط بنانے کیلئے متعلقہ محکمے اور مشینری متحرک ہے سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں سیلاب متاثرین محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو بہترین کھانااور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں بچوں کیلئے دودھ اور فروٹ بھی فراہم کیا جارہا ہے مویشیوں کیلئے چارہ اور ونڈہ بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انخلاء کے بعد دوبارہ اپنے علاقوں میں واپس جانے والے افراد کے خلاف کاروائی ہو گی انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے کسی کو بھی خطرے کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ لوگوں کو واپس اپنے علاقوں میں جانے سے روکنے کیلئے چیک پوسٹیں بنائی جارہی ہیں سیلاب متاثرین کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہمہ کوقت کوشاں ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم،ڈی ایس پی اور دیگر افسران موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی