اسلام اباد(ڈیلی بی بی سی اردو) سابق کوارڈینیٹر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و رہنما پاکستان تحریک انصاف ساجدہ صداقت نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لیکر اقتدار میں آنے والے مفاد پرستوں اور پارٹی کیخلاف سازش کرنے والے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان ، شمس لون سمیت دیگر 13 اراکین کو پارٹی کی جانب سے فارغ کرنے کے نوٹیفکیشن کو سہراتے ہیں. گلگت بلتستان میں ایلینز کے مہرے بے نقاب ہوئے جنہوں نے قائد عوام عمران خان ، کپتان خالد خورشید اور پی ٹی آئی کے ساتھ غداری کی اور سہولت کاروں کے ہاتھوں استعمال ہوئے انہیں اصل میں اب اوقات پر لاکر پارٹی سے فارغ کیا گیا ہے. ساجدہ صداقت نے مزید کہا گلگت بلتستان کے ان دیگر مہروں کے ساتھ استور حلقہ دو سے شمس لون جو بلدیاتی الیکشن نہیں جیت سکتا تھا اسے پی ٹی آئی نے عزت دی مگر وہ اس قابل نہیں تھے اور خود پوری قوم کے سامنے آشکار ہوئے. شمس لون جو اپنے آپکو پی ٹی آئی میں شہنشاہ کہتے اور ٹکٹ جیب میں لیکر پھرنے کے دعوے کرتے تھے اب اوقات میں آگئے ہیں. پی ٹی آئی کے کارکن شمس لون اوردیگر کی حقیقت اسی دن جان چکے تھے جس دن سازش کر کے گلگت بلتستان سے پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کیلئے خوفیہ ملاقاتیں کرتے تھے. رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا شمس لون سمیت دیگر کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن اسلئے جاری ہوا کیونکہ موصوف بتاتے پھر رہے تھے کہ میں تحریک انصاف کا حصہ ہوں اورگلگت بلتستان کے 24 حلقوں کا ٹکٹ میں نے فائنل کروا کر جیب میں رکھا ہوا ہے. عمران خان کے نام پر الیکشن جیتنے والے ان مفاد پرستوں بالخصوص موصوف استور حلقے دو کے شمس لون اگر آپ کے مطابق حلقے میں 6 ہزار ذاتی ووٹ بنک تھا تو ن لیگ میں 25 سال گزارے تھے تو گلگت بلتستان اسمبلی تو دور استور عیدگاہ میں بلدیاتی ٹکٹ تک کیوں نہیں دیا گیا. ساجدہ صداقت نے کہا قائد عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے بے وفائی کرنے والے سہولت کاروں کے آمدہ انتخابات میں گلگت بلتستان اور استور کی غیور عوام ضمانت ضبط کروا کر سود سمیت بدلہ لیں گے.
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی