ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ ڈی سی کمپلیکس وہاڑی میں قائم ”مہربان کیمپ برائے سیلاب متاثرین ” میں شہری بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کروائیں

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ ڈی سی کمپلیکس وہاڑی میں قائم ”مہربان کیمپ برائے سیلاب متاثرین ” میں شہری بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کروائیں مشکل کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کرنا بہت بڑی نیکی اور اجر وثواب ہے اس لئے تمام شہری سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دل کھول کر عطیات جمع کروائیں۔گزشتہ روز ”مہربان کیمپ برائے سیلاب متاثرین ” میں مخیر حضرات کی جانب سے کپڑے، چادر بیڈ شیٹ،بستر اور کھیس جمع کروائے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے شہری راشن،خشک میوہ جات،شوز،بچوں کیلئے دودھ پیک،کھلونے اور دیگر اشیاء ضروریہ ”مہربان کیمپ برائے سیلاب متاثرین ” میں جمع کروا سکتے ہیں۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow