وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنروہاڑی عمرانہ توقیراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدا فضل نے کھاد نہر 41کے بی روڈپر بند کا وزٹ کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سیلابی صورتحال، حفاظتی اقدامات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سیلابی پانی میں سے گزرنے والے افراد کو احتیاط برتنے کی تنبیہ کی.ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے سیلاب متاثرین کو انخلاء یقینی بنانے کی تاکید کی اور لوگوں کو سیلابی پانی کی طرف جانے سے روکنے کیلئے چیک پوسٹیں بنانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے متاثرین سیلاب کے انخلاء کیلئے ہمہ وقت مصروف ہیں ہیڈ اسلام پر 1لاکھ 21ہزار357 اور ہیڈ سائفن پر ایک لاکھ 20ہزار150کیوسک پانی گزر رہا ہے سیلاب سے94موضعات متاثر ہوئے ہیں سیلاب سے78ہزار651افراد متاثر ہوئے ہیں 75ہزار35افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ایک لاکھ 17ہزار492جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے سیلاب سے 65ہزار124ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ پولیس جوان بھی لوگوں کا انخلاء کیلئے دن رات کوشاں ہیں سیلاب متاثرین کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی