ڈپٹی کمشنروہاڑی عمرانہ توقیراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدا فضل نے فاروق آباد/سلدیرا فلڈریلیف کیمپ کا وزٹ کیا

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنروہاڑی عمرانہ توقیراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدا فضل نے فاروق آباد/سلدیرا فلڈریلیف کیمپ کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا جس پر سیلاب متاثرین نے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہارکیاڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے سیلاب متاثرین میں کپڑے اور بچوں میں دودھ اور کھلونے بھی تقسیم کیے۔ڈپٹی کمشنر کو متاثرین سیلاب کو علاج معالجہ اور دیگر دی جانیوالی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا انخلاء اور بہترین سہولیات کی فراہمی جاری ہیفلڈ ریلیف کیمپوں کی تعداد بڑھا کر 21کر دی گئی ہے 7000افراد کو تین وقت کا پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے سیلاب میں 1500بیگز راشن تقسیم کیا جاچکا ہے مویشیوں کیلئے 100ٹن چارہ اور 1500بیگز ونڈہ تقسیم کیا گیا ہے میڈیکل کیمپس میں 11151لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں 70735جانوروں کی ویکسی نیشن اور دیگر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ پولیس سیلاب متاثرین کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہیپولیس امدادی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے پولیس چیک پوسٹیں قائم کرکے سیلابی علاقوں میں واپس جانے والے لوگوں کو روکا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال دیگر افسران بھی موجود تھے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow