محکمہ صحت اور تعلیم کے زیر اہتمام سکولز ہیڈ مسٹریس کا سروائیکل کینسر بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا


وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)محکمہ صحت اور تعلیم کے زیر اہتمام سکولز ہیڈ مسٹریس کا سروائیکل کینسر بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمانان خصوصی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور،ڈویژنل ای پی آئی آفیسر ڈبلیو ایچ او ملتان ڈاکٹر شوکت علی تھے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل نے کہا کہ ایچ پی وی ایک خطرناک وائرس ہے۔سروائیکل کینسر دنیا بھر میں خواتین میں موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔دنیا میں ہر ایک منٹ میں ایک خاتون سروائیکل کینسر کا شکار ہو رہی ہے دنیا میں ہر دو منٹ میں ایک خاتون کی سروائیکل کینسر کی وجہ سے موت واقع ہو رہی ہے سروائیکل کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے جبکہ ویکسی نیشن سے بچاؤ ممکن ہے۔ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور نے کہا کہ لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کیلئے ایچ پی وی ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے۔ تمام سکولوں کی ہیڈ مسٹریس، اساتذہ طالبات کے والدین کے ساتھ آگاہی سیشن کریں۔والدین کو آگاہی دے کر لڑکیوں میں ایچ پی وی ویکسین لگوائی جائے۔گائناکالوجسٹ ڈاکٹر عائشہ رضوان نے کہا کہ ایچ پی وی ویکسین 100% محفوظ اور موثر ہے ایچ پی وی ویکسین خواتین کو سروائیکل کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے سوشل میڈیا پر ایچ پی وی ویکسین سے خواتین میں بانجھ پن کی افواہیں من گھڑت ہیں۔ کنسلٹنٹ پیڈاٹریشن ڈاکٹر رضوان ارشد نے کہا کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کا واحد حل ایچ پی وی ویکسین ہے۔ڈویژنل ای پی آئی آفیسر ڈبلیو ایچ او ملتان ڈاکٹر شوکت علی نے ویکسین کی اہمیت و افادیت بارے تفصیلی آگاہی دی۔اور تمام سکولوں کی ہیڈ مسٹریس کے سوالات کا تسلی بخش جواب دیا۔ڈاکٹر شوکت علی نے ویکسین کے دائرہ کار اورحفاظتی اثرات بارے بھی آگاہ کیا۔ڈی ای او ایلیمنٹری فی میل ونگ عندلیب اصغر نے کہا کہ ایچ پی وی ویکسین کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔ 9تا14سال تک عمر کی لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے ہر خواتین تک ایچ پی وی ویکسین کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی دینا ناگزیر ہے۔اس موقع پر ڈی ای او ایلیمنٹری فی میل ونگ عندلیب اصغر،گائناکالوجسٹ ڈاکٹر عائشہ رضوان،کنسلٹنٹ پیڈاٹریشن ڈاکٹر رضوان ارشد،ڈی ایس سی ڈاکٹر اجود صہیب، فوکل پرسن ای پی آئی محمد فضل دین، ڈی ایس وی ذوالفقار علی، فوکل پرسن میلسی محمد زاہد بھی موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow