وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کا وزٹ کیا ہے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے زیر تعمیر لائبریری کی عمارت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام کا معائنہ کیاڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے متعلقہ حکام کو لائبریری کو جلد فنگشنل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ معاونت جاری رہے گی وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے مکمل تعاون کیا جائے گا معاشرے میں انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا اہم کر دار ہوتا ہے۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ وکلاء کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ڈسٹرکٹ جیل روڈ کی تعمیر و مرمت بھی ترجیح بنیادوں پر کرائی جائے گی اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس/ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چوہدری شعبان غفور،جنرل سیکرٹری چوہدری عمر فاروق، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر لیاقت سنپال ایڈووکیٹ، مہرلیاقت سنپال ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی