وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ مہربان کیمپ میں مخیر حضرات کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ہے لوگوں کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے راشن، خشک میوہ جات، کپڑے، بستر، کھیس، کمبل، جائے نماز اور دیگراشیا ء ضروریہ دی جا رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں سیلاب سے متاثرہ بہن، بھائیوں، بزرگوں اور بچوں کے ساتھ ہیں اور سیلاب متاثرین کی بحالی تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا مخیر حضرات مہربان ریلیف کیمپ میں بڑھ چڑھ کرعطیات جمع کروائیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ بھی سیلاب متاثرین کو کھانا، راشن، علاج معالجہ اور دیگر سہولیات کی فراہم کررہی ہے اور سیلاب متاثرین کے پاس جا کر سہولیات کی فراہمی بارے دریافت بھی کیا جارہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ سیلاب متاثرین بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھی کوشاں ہے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی