وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈائریکٹر زراعت، انٹیگریٹڈ پیسٹ مینجمنٹ (آئی پی ایم) پنجاب لاہور ڈاکٹر محمد زاہد نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع وہاڑی رانا محمد عارف کے ہمراہ بائیولوجیکل کنٹرول لیبارٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لیبارٹری میں کرائی سوپرلا اور ٹرائیکوگراما کے بائیو کارڈز کی تیاری کے مختلف مراحل کا بغور معائنہ کیا۔ڈاکٹر محمد زاہد نے بائیو کارڈز کی پیداوار، تقسیم اور ریکارڈز کی مکمل جانچ پڑتال کی اور لیبارٹری عملے سے بائیو کارڈز کی تیاری، تقسیم اور تنصیب کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے فون پر براہ راست کاشتکاروں سے بھی بات چیت کی اور بائیو کارڈز کے استعمال سے متعلق ان کے تجربات اور حاصل شدہ فوائد کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد زاہد نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ وہ فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام سمیت تمام سوشل میڈیا اور توسیعی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں تک بائیو کنٹرول کی افادیت اور فوائد پہنچائیں تاکہ کیمیائی زہروں کے بجائے ماحول دوست متبادل طریقے فروغ پاسکیں۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد زاہد نے آئی پی ایم ڈیمو پلاٹس کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے ریکارڈز کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور زرعی شعبے میں بائیولوجیکل کنٹرول کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی