وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجو کیشن جنوبی پنجاب عارف رحیم نے لکھا بنگلہ فلڈ ریلیف کیمپ اور آؤٹ فال کا وزٹ کیااس موقع پر اے ڈی سی ریونیو وہاڑی بابر سلیمان نے سیلابی صورتحال،لوگوں کے انخلاء اور سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی۔ایڈیشنل سیکرٹری عارف رحیم نے سیلاب متاثرین کو کھانا، راشن، علاج معالجہ دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مکتب سکول میں بچوں کو تعلیم کی فراہمی کا بھی معائنہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری عارف رحیم نے بچوں سے تعلیم کی فراہمی بارے پوچھا۔جس پر بچوں نے تعلیم کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری عارف رحیم نے آؤٹ فال میں پانی کی صورتحال اور کشتی پوائنٹ کوبھی چیک کیا۔ انہوں نے امدادی سرگرمیوں اور سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجو کیشن جنوبی پنجاب عارف رحیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی جاری ہے سیلاب متاثرین کو کھانا، راشن،بچوں کیلئے دودھ اور علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے مویشیوں کیلئے چارہ اور ونڈہ مہیا کیا جارہا ہے سیلاب متاثرین کی بحالی تک سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ایلیمنٹری محمد جاوید، ڈپٹی ڈی ای او رانا اکبر علی دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی