ڈاکٹر عبدالجبار فخر پختون خواہ ہے ایسے سینٸر ڈاکٹروں کی قدر کرنی چاہیے

اسلام اباد(نوید یوسف زٸی )
ڈاکٹر عبدالجبار فخر پختون خواہ ہے ایسے سینٸر ڈاکٹروں کی قدر کرنی چاہیے ہمیں ان پر فخر ہے عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حافظ عبد الجبار کے بارے میں فیس بک پر چلائی جانے والی مہم پر ڈاکٹر عبدالجبار نے موقوف اختیار کیا ہے کہ اس معاملے میں کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر عبد الجبار نے کہا ہے کہ ایک مریض کے رشتہ دار نے ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی بات پر اختلاف کیا، جس کے بعد انہوں نے مریض کا کیس واپس کر دیا اور فیس لوٹا دی اس واقعے میں 10 فیصد سچ اور 90 جھوٹ ہے اور جو مہم ان اس کے خلاف چل رہی ہے وہ اسی واقعے پر مبنی ہے۔ڈاکٹر عبد الجبار نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اس مہم کی زیادہ پرواہ نہیں ہے لیکن انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ ان کے اپنے علاقے کے لوگ ہی ان کے خلاف منفی تبصرے کر رہے ہیں۔ یاد رہے ڈاکٹر عبد الجبار ایک قابل اور ماہر ڈاکٹر ہیں جو گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں اور ایک شعبے کے سربراہ بھی ہیں۔ اور مریض ان کے علاج سے مطمئن ہیں ۔میرا خیال ہے کہ ایک چھوٹی سی بات کو اتنا بڑا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے تھا۔ اس معاملے میں دو مختلف نقطہ نظر ہیں۔ ایک طرف، فیس بک پر چلائی جانے والی مہم ہے اور دوسری طرف، ڈاکٹر عبد الجبار کا اپنا موقف ہے، جو انہوں نے بیان کیا۔عوامی حلقوں نے ڈاکٹر عبدالجبار کو فخر پختون خوا اور فخر شانگلہ قرارد دیا ہے اور انکے خلاف سوشل میڈیا مہم جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow