اسلام اباد (نوید یوسف زٸی )
مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن اور غلام مصطفی ملک کا پشاور دورہ، انتخاب خان چمکنی و صفدر باغی سمیت صوبائی قیادت سے ملاقاتیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے گزشتہ روز پشاور کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی، صوبائی رہنماؤں بلال محمدزئی، ریاض خان اور مرکزی رہنما صفدر باغی سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں پارٹی کی موجودہ سیاسی صورتحال، صوبائی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے، اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے جیسے اہم نکات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔رہنماؤں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور کارکنوں کی انتھک محنت پارٹی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اس موقع پر صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ تنظیم کو نچلی سطح تک مضبوط کرنے کیلئے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے تاکہ پارٹی کا پیغام ہر گاؤں اور محلے تک پہنچ سکے۔دورے کے دوران صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانہ دیا، جس میں صوبائی قیادت اور دیگر پارٹی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ بعدازاں پارٹی کے سینئر رہنما صفدر باغی کی رہائش گاہ پر عشائیہ منعقد کیا گیا جہاں دوستانہ ماحول میں آئندہ کے لائحہ عمل اور سیاسی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کارکن متحد ہو کر پارٹی کے وژن اور منشور کو عوام کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت عوامی مسائل کے حل اور ملک میں سیاسی استحکام کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر صوبائی و مرکزی قیادت نے اتفاق کیا کہ جلد ہی ضلعی سطح پر تنظیمی اجلاسوں اور عوامی رابطہ پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جا سکے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی