وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جیل ہسپتال کو پی ایچ سی سے رجسٹرڈ کروانے،جیل ہسپتال کی ایمبولینس کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل سے مرمت کروانے کی اجازت دی گئی اجلاس میں اسیران مریضوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے ایمرجنسی کنٹی یجنسی پلان کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جیل ہسپتال میں قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جیل ہسپتال میں قیدیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنا اولین ترجیح ہیڈیوٹی روسٹر کے مطابق جیل ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف حاضری یقینی بنائیں ڈاکٹرز قیدیوں میں مرض کی بروقت تشخیص کرکے بہترین علاج معالجہ کریں جیل ہسپتال میں ادویات،کٹس اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ،سپرنٹنڈنٹ جیل عمران نوید اشرف، ڈی ایچ او(ایچ آر) ڈاکٹر احمدنواز، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد فراز، ڈاکٹر سید علی رضا، فارما سسٹ ڈاکٹر عمر صالح اور دیگر افسران موجود تھے
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی