۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے بھی شرکت کی۔

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ”ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم” کے نفاذ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ،ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیوں بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا مقصد شاہراہوں کو نقصان سے بچانا اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے اوورلوڈ گڈز ٹرانسپورٹ نہ صرف سڑکوں کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ حادثات کا سبب بھی بنتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے کا سلسلہ جاری رکھیں بار بار اوور لوڈ کرنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی پرہفتہ وار رپورٹ تیار کریں اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے باقاعدگی سے چیکنگ کا عمل جاری رکھیں ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم کی خلاف ورزی پر بلاتفریق کاروائی کی جائے۔ سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور نے کہا کہ جولائی تا اگست ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک ہزار635انسپکشنز کیں۔خلاف ورزی پر 293چالان،34گاڑیاں بند اور 10لاکھ 55ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاگزشتہ تین ماہ میں پنجاب ہائی وے پٹرول نے ایک ہزار897گاڑیوں کی انسپکشنز کیں اور خلاف ورزی پر 1850گاڑیوں کے چالان،9لاکھ 25ہزار روپے جرمانے عائد کئے۔انسپکٹر ٹریفک پولیس مبشر حسن نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے یکم جون تا 15ستمبر تک 6412چالان کئے 32لاکھ 6ہزار روپے جرمانے،913گاڑیاں بنداور103مقدمات کا اندرا ج کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم،ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف وٹو، سی ایس او علی طاہر،انسپکٹر ٹریفک مبشر،سب انسپکٹر پٹرولنگ محمد عابداور دیگر افسران موجود تھے

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow