وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فلڈ ڈیمیج اسسمنٹ سروے کے آغاز کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے درست تعین کے لیے اربن یونٹ کے سروائیرز کو تربیت فراہم کر دی گئی ہے۔مشترکہ سروے ٹیموں میں ریونیو، آرمی، زراعت اور لائیو اسٹاک کے نمائندے شامل ہوں گے سروے کے ذریعے انسانی جانوں کے ضیاع، گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا مکمل ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ سروے اینڈرائڈ ایپلیکیشن کے ذریعے کیا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اپ لوڈ ہوگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سروے کی سخت نگرانی بھی کی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا محمد عارف، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محسن علی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اربن یونٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی