
وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے افراد باہم معذوری میں معاون آلات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ممبران صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشیداورملک نوشیر انجم لنگڑیال نے افراد باہم معذوری میں معاون آلات تقسیم کئے اس موقع پر ایم این اے تہمینہ دولتانہ کے نمائندے میاں ناصر دولتانہ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالشکور نے بھی معاون آلات تقسیم کئے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں 79معاون آلات تقسیم کئے گئے معاون آلات میں 66وہیل چیئرز،10ٹرائی سائیکلز،2موبائل ٹوائلٹ اور ایک بیساکھی شامل ہے معذور افراد نے معاون آلات ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز افراد باہم معذوری کی حقیقی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہیں معاون آلات افراد باہم معذوری کی زندگیوں کو سہل بنانے میں مددگار ثابت ہورہے ہیں معاون آلات کی فراہمی پر معذور افراد کے چہروں پر خوشی دیدنی ہے۔ ایم پی اے میاں ثا قب خورشید نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہیں صوبائی وزیر سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں صوبائی وزیر سماجی بہبود وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق فلاحی کام کرنے پر گامزن ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال میں تیسری مرتبہ خصوصی افراد کیلئے معاون آلات فراہم کئے جارہے ہیں ہمت کارڈ کے ذریعے بھی خصوصی افراد کی مالی معاونت کی جارہی ہے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے حکومت پنجاب دن رات کوشاں ہیں۔ ایم پی اے ملک نوشیر انجم لنگڑیال نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے گراس روٹ لیول پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہیفلیگ شپ پروگرام نہ صرف فلاحی منصوبہ بلکہ سوچ کی تبدیلی ہے معاون آلات کی فراہمی سے معذور افراد کے اعتماد اور خودداری میں بھی اضافہ ہورہا ہے معذور افراد کو معاشرتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے فعال بنایا جارہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرپرستی میں محکمہ سوشل ویلفیئر انقلابی اقدامات کر رہا ہے ملک نوشیر انجم لنگڑیال نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں خصوصی افراد کیلئے مزید معاون آلات کی ڈیمانڈ کو پورا کیا جائے گا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالشکور نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی بحالی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہیں فلیگ شپ پروگرام کا مقصد معذور افراد کی نقل و حرکت ا ور زندگی کو بہتر بنانا ہے خصوصی افراد کی سہولت کیلئے تحصیل سطح پر اسسمنٹ بورڈ بنا دیئے گئے ہیں سرکاری و پرائیوٹ ملازمتوں میں خصوصی افراد کو تین فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے خصوصی افراد کو ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئررائے عبدالشکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے محمد اشفاق،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اشرف سردار، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمیڈیکل سوشل ویلفیئر ماریہ شمعون،سیاسی رہنما ابوبکر آرائیں، چوہدری سعید اختر، نوشین ملک اور دیگر افسران موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی