محکمہ زراعت کے زیر اہتمام نمبرداران کنونشن برائے گندم اگاؤ مہم کا انعقاد کیا گیا کنونشن کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر تھیں

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو)محکمہ زراعت کے زیر اہتمام نمبرداران کنونشن برائے گندم اگاؤ مہم کا انعقاد کیا گیا کنونشن کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر تھیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ گندم ہماری خوراک کااہم ترین جزو ہے حکومت پنجاب کے احکامات پر گندم کی کاشت کے اہداف کا حصول اولین ترجیح ہے ضلع وہاڑی میں 4لاکھ52ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر ہے 14ہزار750ایکڑ سرکاری رقبہ پر گندم کاشت کی جائے گی نمبرداران گندم کی کاشت کیلئے زمینداروں کو آگاہی دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ نمبرداران علاقے کی معزز شخصیت اور حکومتی نمائندے ہیں نمبرداران اپنے اپنے علاقے میں کاشتکاروں کو گندم کی کاشت بارے تقلین کریں نمبرداران حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں پاکستان میں کسان اور زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز نے کہا کہ حکومت نے گندم کی خریداری کیلئے 3500روپے فی من کا ریٹ مقرر کیا ہے نمبر داران کے ساتھ مل کر گندم کی کاشت اور پیداواری اہداف پورا کریں گے حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے بہت سے پروگرامز کا آغاز کررکھا ہے کاشتکار ہمارے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں انہیں ہر طرح سے سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا محمد عارف نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کیلئے کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر اور سولر کی صورت میں بہترین ریلیف فراہم کررہی ہے گندم کی بہترین پیداوار دینے والے کسانوں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے نوٹیفائیڈ ڈیلرز سے زرعی مداخل کی خریداری کرسکتے ہیں گندم کا تصدیق شدہ 50کلوگرام بیج 5500روپے میں ستیاب ہے کسان کارڈ سے کاشتکار 3لاکھ روپے تک کی زرعی مداخل حاصل کر سکتے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا محمد عارف نے گندم کی پیداوار کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے تکنیکی امور بارے بھی آگاہی دی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ساجد علی،نمبر دار احسان اللہ تارڑ،طاہر شریف گجر، راؤ اسحاق اور دیگر نمبرداران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow