وہاڑی(ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے اجلاس کو بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں 6لاکھ41ہزار220 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا اہداف مقرر تھا 6لاکھ 11ہزار872 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے انسداد پولیو مہم کے تین دن میں 92فیصد ٹارگٹ حاصل کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے انسداد پولیو مہم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ صحت مند معاشرے کے حصول کیلئے بچوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے بچانا انتہائی ضروری ہے پولیو ٹیمیں کیچ اپ ڈے میں رہ جانیوالے بچوں تک رسائی یقینی بنائیں انسداد پولیو مہم کے سو فیصد ہدف کو ہر صورت حاصل کیا جائے افسران کیچ اپ ڈے میں مزید متحرک ہو کر پولیو مہم کی نگرانی کریں اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید،سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر یوسف شہزاد،ڈی ایس سی ڈاکٹر اجواد صہیب،ڈی ایس وی ذوالفقار، فوکل پرسن ای پی آئی فضل دین اور دیگر افسران موجود تھے۔
Latest Posts
کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارآئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیارانسٹاگرام کا کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارفکائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصرامریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی