ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پلس پراجیکٹ کے تحت نمایاں افسران میں اعزازیے تقسیم کئے۔

وہاڑی (ڈیلی بی بی سی اردو) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پلس پراجیکٹ کے تحت نمایاں کارکردگی پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال،اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم اور دیگر ریونیو افسران میں اعزازیے تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر نے پلس پراجیکٹ میں نمایاں کارکردگی پر ریونیوا فسران کو شاباش بھی دی۔ اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پلس پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے پلس پراجیکٹ سے زمینی تنازعات میں کمی اور زمینی منصوبہ بندی میں بہتری آرہی ہے اراضی کے ریکارڈ کو درستگی اور شفافیت کے ساتھ ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے مشتر کہ کھاتوں اور کھیوٹ کی تقسیم کا پراجیکٹ مالکان کیلئے انتہائی مفید ہے پلس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد پنجاب میں اراضی ریکارڈ کے نظام کو بہتر بنانا اور جدید بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ہدایت کی کہ ریونیو افسران و پٹواری پنجاب کے اراضی کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے کوشاں رہیں۔ضلع وہاڑی میں 11ریونیو افسران، 11قانگو اور31پٹواریوں کو بھی بہترین کارکردگی پر اعزازیہ دیا گیا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر پلس پراجیکٹ وہاڑی محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔

About daily bbc urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow